ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ اکنامک فورم ڈیوس میں شروع

53 ویں ورلڈ اکنامک فورم، جسے ڈیووس سمٹ بھی کہا جاتا ہے، سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں شروع ہوا ہے۔

اس سال "ایک بکھری ہوئی دنیا میں تعاون” کے مرکزی خیال  کے ساتھ منظم کیا گیا، یہ فورم 2,700 سے زیادہ شرکاء کو  یکجا کرتا ہے ، جن میں 30 ممالک سے سے 50  حکومتی و مملکتی سربراہان شرکت کر رہے  ہیں۔

یہ فورم، جس میں بین الاقوامی تنظیموں اور کاروباری دنیا کے کئی نمائندے بھی شرکت کریں گے، 20 جنوری تک جاری رہے گا۔

قائدین کی تقریریں اور کئی مختلف شعبوں میں دیگر سیشنز کل سے شروع ہوں گے۔

سربراہی اجلاس میں ترکیہ کی طرف سے کوئی باضابطہ شرکت نہیں ہو گی۔ فورم میں متحدہ امریکہ ، چین اور روس جیسے ممالک سے لیڈر کی سطح پر کوئی شرکت نہیں ہوگی۔

فورم کے دائرہ کار میں، روس یوکرین جنگ، جو 24 فروری سے جاری ہے، خاص طور پر معیشت، کورونا وبا، ٹیکنالوجی، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، صحت، نقل مکانی اور بین الاقوامی بحران پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

موسمیاتی کارکنان نے کل ڈیووس کے پوسٹ آفس اسکوائر پر ورلڈ اکنامک فورم اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ زیر بحث فورم صرف معاشی خدشات کے لیے منعقد کیا گیا تھا اور یہ ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر اہم مسائل کا حل پیش نہیں کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں