ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل جونیئر رینکنگ ٹورنامنٹ کا آغاز 30 جنوری سے ہوگا

لاہور:پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل جونیئر رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 30 جنوری سے باغ جناح ٹینس کورٹ لاہور میں ہوگا،

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ٹورنامنٹ کے جونیئر کیٹگریز کے مقابلوں میں 18 سنگلز اینڈ ڈبلز ، انڈر 16 سنگلز اینڈ ڈبلز، انڈر 14 سنگلز اینڈ ڈبلز، انڈر 12 سنگلز اینڈ ڈبلز ، 45 پلس سنگلز اینڈ ڈبلز، 55 پلس سنگلز اینڈ ڈبلز، انڈر 10 سنگلز، انڈر سنگلز اور انڈر 6 سنگلز کے مقابلے شامل ہیں۔

ایونٹ کے فائنل مقابلے 4 فروری کو کھیلے جائیں گے اور فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں