ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن): مریم نوازکا پاکستان واپسی پرپارٹی کی صدر بننے کا امکان

زرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئیر نائب صدرمریم نواز27 جنوری کو پاکستان واپس آ رہی ہیں، وطن واپسی پر ان کو (ن) لیگ کی صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ن) لیگ کو دو ماہ کے اندر پارٹی کے الیکشن کروانے کا الٹی میٹم بھی دے چکا ہے، قوی امکان ہے کہ پارٹی کے الیکشن میں مریم نواز کوپارٹی کا صدر منتخب کیا جا سکتا ہے۔

(ن) لیگ کے اندرونی زرائع کے مطابق مریم نواز پاکستان واپسی پر ان سازشی کرداروں کے خلاف جارحانہ بیانیہ اپنانے کا ارادہ رکھتی ہیں، جنہوں نے 2018 میں نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے اورعمران خان کودھاندلی کے زریعے سے مسند اقتدار پربٹھانے میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔
19 جنوری کو لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار وہ ‘سازشی ٹولہ’ ہے جنہوں نے پاکستان کے ساتھ گھنوؤنا مذاق کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور کے چار سالوں کا عمران خان کے چار سالہ دور حکومت سے موازنہ کیا جائے تو یہ حقیقت سامنے آ جائے گی کہ ہمارے دور میں لوگ کتنے خوشحال تھے اور عمران خان کے دور میں لوگ کتنے بد حال ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ میں نے گوجرانوالہ کے جلسے میں ان سازشی کرداروں کا نام لیکربتایا تھا جو تمام خرابیوں کے ذمہ دار ہیں، ہمارے ملک کے ساتھ جوستم ظریفی ہوئی ہے اس کی حقیقت کوعوام پر آشکار کرنا میری ذمہ داری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے موجودہ حکومت سنبھالی ہے۔

زرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف بھی اپنے خلاف زیر التوا کیسز کا سامنا کرنے کے لیے مارچ کے آخر میں پاکستان واپس آ سکتے ہیں۔

زرائع نے یہ بھی بتایا کہ مریم نواز وطن واپسی پرنواز شریف کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں گی۔

یاد رہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے مقابلے میں شکست کھانے کے بعد اور پھرپنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے معاملے پرناکام ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) اب کسی نئے اور جارحانہ بیانیے کی تلاس میں ہے۔ اس سلسلے میں اب (ن) لیگ نے نواز شریف کی حکومت کے خلاف سازش کرنے والے کرادروں کی بے نقابی کو اپنے بیانیے کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ان کرداروں میں میں جنرل (ر) باجوہ، فیض حمید اور ثاقب نثار شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں