ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسمتھ کی ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل دوسری سنچری، بگ بیش کا 5واں بڑا اسکور بنا ڈالا

اسمتھ کی ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل دوسری سنچری، بگ بیش کا 5واں بڑا اسکور بنا ڈالا

سڈنی :آسٹریلیا کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بیٹر اسٹیو اسمتھ نے مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دوسری سنچری اسکور کر ڈالی۔

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی سکسرز کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے تین روز قبل ہی اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف سنچری اسکور کی تھی تاہم گزشتہ روز سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں بھی اسٹیو اسمتھ کا بلا زنر اگلتا رہا اور بیٹر نے 56 گیندوں پر اپنی سنچری اسکور کی جو مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ان کی دوسری سنچری تھی، اسمتھ نے میچ میں مجموعی طور پر 66 گیندوں پر 125 رنز کی دھواں دھار ناقابل شکست اننگز کھیلی جو کی بگ بیش لیگ کی تاریخ کا پانچواں بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔

اسٹیو اسمتھ کی سنچری پر آسٹریلیا کے کپتان اور اوپنر ایرون فنچ نے ٹوئٹر پر مزاحیہ پوسٹ لکھی کہ سڈنی کے پاس نوجوان اسمتھ برا کھلاڑی نہیں ہے، میرا خیال ہے کہ اس بچے کا مستقبل بہت روشن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں