ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آپ اپنی تاریک پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھا نہیں سکیں گے: قالن

ترکیہ صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن نے ہالینڈ میں قرآنِ کریم پر گستاخانہ حملے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

قالن نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی اپنی کتابِ مقدس  قرآنِ کریم  پر کئے گئے گستاخانہ حملے کی ، شدید مذمت کرتے ہیں”۔

قالن نے کہا ہے کہ آپ اپنی تاریک پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھا نہیں سکیں گے۔ کوئی بھی آزادی اور تحّمل جیسے الفاظ کے ساتھ فسطائیت کے اس نفرت بھرے جُرم کو قابل قبول نہیں بنا سکتا۔ یورپ تاریکی کی اس لہر کے سامنے بند باندھنے پر مجبور ہے کہ جس کے ساتھ یہ بہتا چلا جا رہا ہے”۔

ترکیہ کی حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں حملے کی مذمت کی ہے۔

چیلک نے کہا ہے کہ "ہالینڈ کو اس فسطائی حملے کے مقابل دو ٹوک طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے۔ انسانیت مخالف جرائم یورپی شہروں میں بشری اقدار کو روندتے پھِر رہے ہیں۔  ان جرائم کے مقابل مشترکہ جدوجہد الزم ہو چکی ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں