ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرِاعظم آئیں گے اور بہت کچھ دے کر جائیں گے، گورنر خیبرپختونخوا 

پشاور:خیبر پختو نخوا کے گورنر غلام علی نے کہا ہے کہ دو چار دن میں وزیرِ اعظم شہباز شریف آئیں گے اور بہت کچھ دے کر جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر غلام علی نے کہا کہ نگران وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، صوبائی نگراں کابینہ کیلئے کام مکمل کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں صوبائی کابینہ تشکیل دے دی جائے گی، انتخابات پر الیکشن کمیشن کام کر رہا ہوگا، وہ مجھے خط لکھیں گے، الیکشن کے لیے آئین میں وقت دیا گیا۔

 گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اب تو استعفے واپس لینے کیلئے دھرنے دئیے جا رہے ہیں، مالی بحران پر جلد قابو پایا جائے گا، آٹے کا بحران بھی جلد ختم ہو جائے گا۔

گورنر کے پی کے کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی خود ٹیکنوکریٹ ہیں، وہ اہل لوگوں کو کابینہ میں شامل کریں گے، عوامی نمائندہ ہوں، اپنی سکیورٹی کے بارے میں اتنا نہیں سوچتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں