ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی چیف جسٹس سے ملنے سپریم کورٹ پہنچ گئے، اجازت نہیں ملی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملنے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے، تاہم وہاں انہیں ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ارکان سپریم کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی اجازت مانگی، تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے لیے آنے والے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 8 تھی، جن میں غلام لالی، عامر سلطان، عامر ڈوگر، خواجہ شیراز، ذوالفقار علی خان، لعل چند، راشد محمود اور صاحب حسن شامل تھے جو پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق چیف جسٹس سے ملنا چاہتے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اسمبلی واپس جانے کا کہا تو حکومت نے استعفے منظور کرلیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں