ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ، قرآن مجید کی بے حرمتی کی اجازت دیے جانے پر ڈینش سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

ڈنمارک میں قرآن مجید کو نشانہ بنانے  کی کاروائی کی اجازت  دینے  سے متعلق  ڈنمارک کے سفیر کو ترک دفتر ِ خارجہ میں طلب کیا گیا۔

وزارت خارجہ نے اپنے  بیان میں کہا ہے کہ  اس بات کا علم ہوا ہے کہ  ڈنمارک میں آج قرآن پاک کی بے حرمتی  کی اجازت دی گئی ہے۔

جس کے  جواز میں  ڈنمارک کے انقرہ میں تعنیات سفیر کو  دفترِ خارجہ طلب  کیے جانے کی  وضاحت کرنے والے اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ  "سفیر  کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ  ہم  کھلم کھلا نفرت انگیز  جرم  کی حیثیت  رکھنے والی اس اشتعال انگیز کاروائی کے اجازت نامے کی ہم شدید مذمت  کرتے ہیں اور ڈنمارک کا یہ  موقف ناقابل قبول ہے۔ ہم  توقع کرتے تھے کہ  ڈینش ادارے اس  نازیبا حرکت کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں