ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلش کرکٹ بورڈ کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے ون ڈے اور ٹی 20سکواڈز کا اعلان

لندن:انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ( ای سی بی )نے بنگلہ دیش کے خلاف اگلے ماہ کھیلے جانے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے الگ الگ 15رکنی سکواڈز کا اعلان کر دیا۔

ای سی بی کے مطابق فرنچائز کرکٹ کی وجہ سے کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے بعد سکواڈز میں اہم تبدیلیاں کی گئیں ، نوجوان سپنر ریحان احمد کو انگلینڈ کے وائٹ بال سکواڈ میں پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹام ایبل کو دونوں سکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے،لنکاشائر کے فاسٹ بالر ثاقب محمود کو ون ڈے سکواڈ میں واپس بلا لیا گیا ہے جو گزشتہ سال مئی میں کمر کی انجری کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ہو چکے ہیں۔

انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ کی قیادت جوز بٹلر کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام ایبل، ریحان احمد، معین علی، جوفرا آرچر، سیم کرن، ثاقب محمود، ڈیوڈ میلان، عادل رشید، جیسن رائے، فل سالٹ، ریس ٹوپلی، جیمز ونس، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں،ٹی 20سکواڈ کی قیادت بھی جوز بٹلر کریں گے جبکہ ٹام ایبل، ریحان احمد، معین علی، جوفرا آرچر، سیم کرن، بین ڈکٹ، ول جیکس، کرس جارڈن، ڈیوڈ میلان، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹوپلی، کرس ووکس اور مارک ووڈ دیگر کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں