ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومتی اتحادیوں کا ضمنی الیکشن کیلیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے 33 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلیے حکومتی اتحادیوں نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے استعفے منظور ہونے پر خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب میں حکومتی اتحاد نے تحریک انصاف کیلئے میدان خالی نہ چھوڑنے پر غور شروع کردیا، پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کے مل کرحصہ لینے کے معاملے پر غور کیلیے مشترکہ حکمت عملی کی تیاری کیلئے وزرا کی کمیٹی بنانے پر اتفاق بھی کرلیا۔

یاد رہے کہ سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے پہلے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تمام حلقوں میں مشترکہ امیدوار لانے کی تجویز بھی سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی کی طرف سے الگ لگ امیدوار ہوں یا تمام حلقوں پر عمران خان خود الیکشن لڑیں، دونوں صورتوں میں جیالے قائد آصف علی زرداری کا اصرار ہے کہ مقابلہ ہر صورت ڈٹ کر کیا جائے۔

مشترکہ امیدوار لانے کے حوالے سے نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ہفتہ کو لاہور میں پی ڈی ایم سربراہ کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں