ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست نیو ہیم پشائر میں تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت منفی 78 ریکارڈ

واشنگٹن/اوٹاوا:امریکا کی ریاست نیو ہیمپشائر میں تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ کینیڈا اور امریکا کو شدید ترین برفانی طوفان کا سامنا ہے، ہڈیاں جماتی سرد اور تیز ہواوں نے موسم سرد ترین کر رکھا ہے۔ 

امریکا کی ریاست نیو ہیمپشائر میں پارہ منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا، اس سے قبل ریاست الاسکا میں کم ترین درجہ حرارت منفی 76 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ریاست مین (Maine) میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ کے بعد چلنے والی ہوائوں نے موسم کو مزید سرد کردیا۔ 

مشرقی کینیڈا اور کیوبک میں لاکھوں افراد سرد ترین موسم سے متاثر ہیں، مونٹریال ایئر پورٹ پر درجہ حرارت منفی 41 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ 

دوسری جانب نیویارک میں درجہ حرارت منفی 16 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔  موسمیاتی ماہرین نے ایک دو میں صورتحال میں بہتری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں