انقر:عراق کے شمال میں آپریشن پنجہ،کلید کے علاقے میں نشاندہی کے بعد علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے 2 دہشتگردوں کو، بمعہ ان کے اسلحے کے،غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ” ترک مسلح افواج کے جوان شدید موسمی اوردشوار گزار زمینی حالات کے باوجود آپریشن پنجہ۔کلید کےعلاقے میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حالیہ آپریشن میں پی کے کے کے مزید 2 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں حالیہ 2 دنوں میں غیر فعال کئے گئے دہشت گردوں کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔
ہم، برفباری، بارشوں اور طوفانوں کی پروا کئے بغیر دہشت گردوں کی کچھاروں میں اتر کر ان کا قلع قمع کرنے والے ترک مسلح افواج کے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
