ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 8: پشاور زلمی بدھ سے کراچی میں مشقوں کا آغاز کرے گی

کراچی: پی ایس ایل 8  کی تیاریوں کے سلسلے میں پشاور زلمی کی ٹیم  بدھ سے نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) پر اپنی مشقوں کا آغاز کرے گی۔،

14 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم  پرپہلے میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگزسے ہوگا۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں نمائشی میچ میں شرکت کے بعد پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی کراچی میں پہنچ گئے۔ان میں  کپتان بابر اعظم،وہاب ریاض،  محمد حارث،  عثمان قادر، عامر جمال، صائم ایوب،  سفیان مستقیم اور حسیب اللہ شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے  ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی منگل کو کراچی پہنچ رہے ہیں جب کہ فرنچائز کےغیرملکی کرکٹرزکی کراچی آمد کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں