ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کے دفتر نے پیر کے روز کہا کہ وہ اس ماہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی ۔

پریس سیکرٹری کرسٹن ایلن کی جانب سے ایک خط میں کہا گیا کہ اب جب کہ یوکرین کی جنگ کو ایک سال ہونےکے قریب ہے ، ہیرس کا 16 سے 18 فروری تک جرمنی میں قیام اور اس سالانہ فورم میں ان کی شرکت کا مقصد اٹلانٹک کے علاقے کے ملکوں میں اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرنا ہے ۔

سیکیورٹی کانفرنس کے 59 ویں اجلاس میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے اور یہ کانفرنس 17 سے 19 فروری تک منعقد ہو گی۔

ہیرس کانفرنس میں ایک تقریر کریں گی اور غیر ملکی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کریں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ ان کی موجودگی دنیا میں امریکی قیادت اور یوکرین کے لیے ہمارے مستقل عزم کو بھی ظاہر کرے گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں