اسلام آباد: وزیرمملکت پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کا لائسنس کینسل کردیں گے۔ تیل کی قیمت اپنے مقررہ وقت پر ہی طے ہوگی۔ کچھ لوگوں کا خیال ہےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
دوران مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں 20دن کا پٹرول اور ڈیزل موجود ہے۔ کچھ لوگ پیٹرول ذخیرہ کررہے ہیں، ابھی بھی وقت ہے پیٹرول ذخیرہ کرنے والے رُک جائیں۔ ریاست قدم اُٹھائے گی تو پھر آپ لوگ بیٹھ کر پریس کانفرنس کریں گے۔ خود دیکھیں ذخیرہ اندوزوں سے متعلق ہمارے مذہب میں کیا کہا گیا ہے۔
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عزت سے روٹی کمانے والوں کے حق پر ڈاکا ڈالاجارہاہے، چند لوگ ہیراپھیری میں ملوث ہیں،باقی توعزت دارلوگ ہیں، ذخیرہ اندوزوں کے متعلق قرآن میں جوکہا گیا اس مرتبہ وہ ہوگا۔
