ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہین کی شادی کے بعد پیس کم ہوتی ہے یا بڑھتی ہے دیکھنا پڑے گا‘عماد وسیم

شاہین کی شادی کے بعد پیس کم ہوتی ہے یا بڑھتی ہے دیکھنا پڑے گا‘عماد وسیم

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی شادی کے بعد پیس کم ہوتی ہے یا بڑھتی ہے دیکھنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی صرف شکل ہی معصوم ہے، عماد وسیم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی(پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ شادی کے بعد وہ گراونڈ میں ہنستے مسکراتے بھی رہیں گے یا نہیں یہ بھی دیکھنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جن کرکٹرز کی شادی ہوئی ان سے گرائونڈ میں خوب ہنسی مذاق ہو گی۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی بہترین لیگ میں ہوتا ہے،11مہینے پی ایس ایل کی تیاری اور اس کا انتظار کررہے ہوتے ہیں، پی ایس ایل میں کوالٹی آف کرکٹ بڑھتی جا رہی ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان نے مزید کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اچھے ملکی کھلاڑی بھی آ رہے ہیں، اس بار کراچی کنگز میں کئی میچ ونر موجود ہیں، اولین ترجیح پلے آف میں پہنچنا ہے۔اس سال ساری ٹیمیں برابر کی ہیں، کوئی بھی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں