ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چودھری نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں شمولیت سے انکار ہونے پرغلط زبان استعمال کی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری پچھلے سات ماہ سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت سے رابطے میں ہیں اور وہ ان پارٹیوں میں شمولیت کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں سے انکار کے بعد فواد چودھری نے ان پارٹیوں کے خلاف غلط زبان کا استعمال شروع کر دیا۔ انہوں نے گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی کے خلاف بھی نامناسب زبان اسعمال کی تھی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فواد چودھری نے پارٹی میں شمولیت کے لئے مسلسل رابطے کیے ہیں، مگر پارٹی نے کچھ افراد کی پارٹی میں شمولیت پر لال جھنڈی لگا رکھی ہے اور فواد چودھری ان افراد میں سے ایک ہیں۔

اسی طرح مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ن لیگ نے فواد چودھری کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Fawad Chaudhry

خیال رہے کہ فواد چودھری نے حالیہ دنوں میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت کے خلاف غیرمناسب زبان کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس کی وجہ اب سامنے آئی ہے۔

دونوں پارٹیوں کا واضح مؤقف ہے کہ فواد چودھری کو کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں