ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2افسر شہید

martyred

راولپنڈی:  بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 افسر شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جواد اور کیپٹن صغیر کوہلو میں خفیہ معلومات پر ہونے والے خفیہ آپریشن میں شریک تھے کہ اس دوران بارودی مواد پھٹ گیا جس کی زد میں آکر دونوں شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں اور امن دشمنوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کیا جا سکتا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن و خوش حالی کے خلاف دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں کامیاب نہیں ہوں گی، سیکیورٹی فورسز اپنی جان پر کھیل کر مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں