ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈ اوپن ٹینس،کیون کرویٹز اور ٹم پٹز پر مشتمل جوڑی کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس:کیون کرویٹز اور ٹم پٹز پر مشتمل جرمن ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی اوپن سوڈ دی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔

فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئر میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کیون کرویٹز اور ٹم پٹز پر مشتمل جوڑی نے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں گریگوئیر باریری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کوئنٹن ہیلیس پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو شکست دی۔

جرمن ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مقابلے میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 2-6سے کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں