وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے 6 فروری کو قہرامان ماراش میں آنے والے زلزلوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے معاون سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس سے ملاقات کی، جنہوں نے اس زلزلے کو "صدی کی آفت” کے طور پر بیان کیا ہے۔
چاوش اولو نے ترکی اور انگریزی زبان میں اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ” اقوام متحدہ کے معاون سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر سے بات چیت کے دوران اقوام متحدہ اور اس سے منسلک اداروں کی زلزلہ زدہ علاقوں میں کاروائیوں پر غور کیا گیا ہے۔ "