قاہرامان ماراش میں 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کے بعد زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے دنیا بھر سے تواتر سے انسانی امداد ترکیہ بھیجی جا رہی ہے۔
ایران نے ترکیہ کو موبائل اسپتال ، ہیلتھ ٹیم اور انسانی امدادی سازو سامان بھیجا ہے۔
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں رضاکاروں نے زلزلہ متاثرین کے لیے میونسپلیٹی ہاوس میں امدادی سامان جمع کیا۔ زلزلہ متاثرین کے لیے مغربی تھریس میں ترک باشندوں کی امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یونانی باسکٹ بال لیگ میں اس ہفتے کے کھیلوں میں حاصل کیے گئے ہر پوائنٹ کے بدلے 10 یورو ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلوں سے متاثر ین کے لیے عطیہ کیے جائیں گے۔
اٹلی سے ترکیہ امداد لے کر جانے والے فوجی بحری جہاز نے رخت سفر باندھ لیا ہے۔
ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ کے شہریوں نے جمع کردہ امدادی سامان کو ترکیہ روانہ کردیا ہے۔
وارسا میں ترک سفارت خانے کے تعاون سے پہلا ٹرک گزشتہ روز پولینڈ کے دارالحکومت وارسا سے ترکیہ کے لیے روانہ ہوا۔
ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹ نےقاہرامان ماراش میں آنے والے زلزلوں کے بعد ہالینڈ کی مذہبی فاؤنڈیشن (HDV) روٹرڈیم مسجد کی زیارت کرتے ہوئے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔
برطانوی دارالحکومت لندن میں انسانی امدادی تنظیم اسلامک ریلیف کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر فنسبری پارک جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد عطیات جمع کیے گئے۔ برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے بھی طلباء کی امدادی سرگرمیوں میں ذاتی طور پر شرکت کی۔
جرمنی میں مذہبی امور ترک اسلامی یونین کی جانب سے جمع کی جانے والی نقد امداد ریکارڈ توڑ تے ہوئے ساڑھے 18 ملین یورو تک پہنچ گئی۔
مقبوضہ دریائے اُردن کے مغربی کنارے میں مساجد میں چلائی جانے والی امدادی مہم میں 1 ملین ڈالر جمع کیے گئے۔
قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی اورامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دارالحکومت واشنگٹن میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مربوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے بروکلین میں ترکوں کی مسجد کا دورہ کیا، جہاں زلزلہ زدگان کے لیے امداد اکٹھی کی گئی تھی، اور کہا کہ وہ ہمیشہ دوسرے ممالک کی مددکو دوڑنے والے "ترکیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہتے ہیں”۔ امریکی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ 1 ملین ڈالر کا تعاون کرے گی۔
انقرہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید نے دارالحکومت انقرہ کے محلے میں قائم کردہ امداد جمع کرنے کے مرکز کو امدادی سامان پہنچایا اور امدادی کاروائیوں میں ہاتھ بٹایا۔
کرغزستان نے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے جمع کی گئی انسانی امداد کی پہلی کھیپ روانہ کر دی ہے۔
ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی ہدایت پر دارالحکومت عاشق آباد سے برادر ترک عوام کے لیے طبی اور صحت کا سامان، ٹیکسٹائل، کھانے پینے کی اشیاء اور گرم کپڑے بھیجے گئے ہیں۔
سینیگالی ترکیہ ایلومنی ایسوسی ایشن اور ترکیہ-سینیگال بزنس کونسل نے ڈاکار میں ترک سفارت خانے کے ذریعے نقد امداد فراہم کی۔
عراقی شہر کرکوک کی تمام مساجد میں ترکیہ میں زلزلہ زدگان کے لیے امدادی مہم کا آغاز کیا گیا۔
ہزاروں بنگلہ دیشیوں نے ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی تیکا کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کے دفترکو زلزلہ متاثرین کے لیے کئی ٹن امدادی سامان پہنچایا ۔
متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے دوبئی سے استنبول تک ایک ہوائی پل قائم کیا ہے۔
چین میں قائم لاجسٹک کمپنی گوانگژو لاجسٹکس کی جانب سے شروع کی گئی مہم کےتحت زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے امداد اکٹھی کی گئی۔
کولمبیا ئی عوام نے بھی دارالحکومت بوگوٹا میں زلزلے کے متاثرین کے لیے امدادی مہم میں حصہ لیا۔