ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زلزلے کے بعد ریسکیو ٹیموں کی کوششوں کو ترک صدر کا خراج تحسین

صدر رجب طیب ایردوان نے ان ٹیموں اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے زلزلوں میں تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں انتھک محنت کی۔

صدر ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان ٹیموں اور رضاکاروں کے بارے میں شیئر کیا جنہوں نے 6 فروری کوقاہرامان ماراش  میں آنے والے 7.7 اور 7.6 کے زلزلوں میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں کیں۔

تمام ٹیموں اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جنہوں نے سردی، ٹھنڈ، بے خوابی اور زلزلے کے دوران تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں بہت سی دیگر مشکلات کے باوجود انتھک محنت کی، صدر نے کہا، ’’میں پوری طرح سے یقین رکھتا ہوں کہ ہم کمر بستہ ہو کر تمام مشکلات پر قابو پالیں گے، ہمارا درد کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔”

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں