ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے، مسرت جمشید چیمہ

لاہورپاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی کی مردہ سیاست کو ریسکیو کرنے کے بجائے اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان اور عوام دونوں تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں، صرف عمران خان کے بغض میں ملک اور عوام سے بدلہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرزند زرداری نے بیان دیا ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا، آپ ذرا اپنی تصحیح کر لیں، عمران خان کا واضح کہنا ہے کہ نہ کرپشن کروں گا نہ کرنے دوں گا

۔مسرت چیمہ نے کہا کہ آئین سے انحراف کی کسی بھی کوشش کے سنگین ترین نتائج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کی جس طرح کانپیں ٹانگ رہی ہیں اس سے لگتا ہے ان کا ملک سے فرار کا ارادہ ہے، قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد کو ناکام نہیں ہونے دینا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں