ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست

ملتان: پی ایس ایل کے دلچسپ میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست ہو گئی۔

پاکستان سپر لیگ 8 کا تیسرا میچ ملتان میں کھیلا گیا، جس میں ملتان سلطانز نے دوسری اننگز میں حریف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 111 رنز کا ہدف ایک ہی وکٹ کے نقصان پر چودھویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے رائلی روسو 78 اور محمد رضوان 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ  شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوان تھوسارا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.5 اوورز میں 110 رنز بنا ئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حسنین 22، محمد حفیظ 18 محمد نواز 14، عمر اکمل 11 اور اور مارٹن گپٹل 7 رنز بنا سکے۔ کپتان سرفراز احمد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 5، ثمین گل اور عباس آفریدی نے 2،2 اور اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں