ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست میں بس حادثہ،30سے زائد تارکین وطن ہلاک، 20زخمی

accident

پاناما سٹی: وسطی امریکی ملک پاناما میں 60سے زائد تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بس پہاڑی سے گر گئی جس کے نتیجے میں درجنوں تارکین وطن ہلاک جبکہ تقریبا 20زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق بس حادثے میں ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی تعداد کم از کم 39ہے جبکہ حکام کی جانب سے ان کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر پاناما کے صدر لارینٹینو کورٹیزو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہے اور غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنے کے لیے انسانی امداد اور مناسب حالات فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں