ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

 آج کے ترکی کے  اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ سٹار: "صدر ایردوان  سے عالمی رہنماؤں کا  تعزیتی ٹیلی فون "

بلغاریہ، مالٹا، البانیہ کے رہنماؤں اور بوسنیا اور ہرزیگوینا کی صدارت کے سابق رکن ب باقر عزت بیگوویچ  نے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی  فون  کرتے ہوئے  زلزلے میں جان بحق افراد  سے متعلق  تعزیت کا اظہار کیا ہےزخمی افراد کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کی ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک،: بلنکن اور چاوش اولو  زلزلے کے متاثرہ  علاقے میں "

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے  حطائے کے علاقے کا فضائی جائزہ لیا۔ اور زلزلے سے متاثرہ  علاقوں سے متعلق معلومات  حاصل کیں۔

 

***روزنامہ حریت: "وزیر صحت قوجہ : خطے میں کوئی وبائی بیماری  مرض موجود نہیں”

وزیر صحت  فخر الدین قوجہ  نے کہا ہے کہ  وہ زلزلے کے علاقے میں متعدی بیماریوں کے اعداد و شمار اور تجزیوں کو باقاعدگی سے  جائزہ لے رہے ہیں  اور اس تناظر میں، اب تک کسی متعدی بیماری کے پھیلنے  کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "کپگن کی نمائش "

ترکیہ کی دفاعی صنعت میں تیار کی گئی بغیر ڈروائیور  کی گاڑی کپگن،  ابوظہبی میں منعقد ہونے والے IDEX بین الاقوامی دفاعی میلے  میں  پہلی بار بیرون ملک نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

***روزنامہ وطن: "خلیجی ممالک کو ترکیہ کی برآمدات میں اضافہ ہوا”

جنوری میں خلیجی ممالک کو ترکیہ کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 16.1 فیصد بڑھ کر 1 ارب 431 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں