کراچی: پولیس آفس میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے رینجرز اہلکار نے کہا کہ دہشتگردوں نے ہم پر دستی بم بھی پھینکے، آخری فلور پر دہشتگرد کے پاس بہت اسلحہ تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی پولیس حملہ کیس: گاڑی سے متعلق اہم انکشافات
کراچی میں پولیس آفس پر حملے میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے رینجرز قلندر ونگ کے زخمی ہونے والے اہلکار نے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم وقوعے پر پہنچے تو فائرنگ ہورہی تھی، تاہم ہم عزم وحوصلے کے ساتھ آگے بڑھتے رہے۔
رینجرز اہلکار نے بتایا کہ پولیس اہلکار بھی ہمارے ساتھ تھے، اور ہم ایک ایک کر کے فلورز کلیئر کرتے رہے، دہشتگردوں نے ہم پر دستی بم بھی پھینکے، اور جب آخری فلور پر پہنچے تو دہشتگرد کے پاس بہت اسلحہ تھا، اور وہاں اچانک دھماکا ہوا اور میرا ہیلمٹ بھی نیچے جاگرا۔
مزید پڑھیں: کراچی پولیس آفس کی دوبارہ سرچنگ کے دوران مزید اسلحہ برآمد
زخمی رینجرز اہلکار نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تخریب کاری کے ہر حملے کو ناکام بنائیں گے، اور دہشتگردوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

