ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیش میں میں روزنامہ دنکل کو بند کردیا گیا

بنگلہ دیش میں 40 سال سے حزب اختلاف کی اہم جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی آواز کے طور پر جانا جانے والا اخبار روزنامہ دنکل بند کر دیا گیا ہے۔

دارالحکومت ڈھاکہ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت نے اخبار کو بند کرنے کے حکومتی حکم کی منظوری دے دی ہے ۔

26 دسمبر کو عدالت نے بی این پی کے نائب چیئرمین اور بیرون ملک مقیم مجرم طارق رحمٰن پبلشر تھےکے اخبار کی اشاعت کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

تاہم، بنگالی زبان کے اس اخبار نے  بنگلہ دیش پریس کونسل (BPC)  جو آزادی صحافت اور اظہار رائے کو منظم  کرتی ہے سے اپیل کرنے کے بعد اپنی اشاعت جاری رکھی تھی۔

بی پی سی نے اخبار کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا اور روزنامہ کو کل سے اشاعت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملک کے سیکڑوں صحافیوں نے  اسے آزادی اظہار اور صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے  اس فیصلے کے خلاف احتجاج  کرتے ہوئے  حکومت سے روزنامہ دنکل پر سے پابندی فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو وہ سخت اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنکل کے منیجنگ ایڈیٹر، شمس الرحمن شمل بسواس نے کہا کہ یہ پابندی پریس کی آزادی کو دبانے اور اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے کے حکومتی اقدامات کے سلسلے میں تازہ ترین  مثال ہے۔

بسواس نے یہ بھی بتایا کہ عالمی اقتصادی بحران کے ماحول میں اخبار کے تقریباً 1500 ملازمین اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں