ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں کھجور میلے کے نویں ایڈیشن کا افتتاح

ریاض:سعودی عرب میں کھجور فیسٹول  کے نویں ایڈیشن کا افتتاح کردیا گیا، الجوف ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز نے د وم الجندل میں فیسٹول کا افتتاح کیا۔

اس میلے کا اہتمام میونسپلٹی آف دوم الجندل نے کیا اور اس کی سرگرمیاں دوم الجندل گورنری میں 7 دن تک جاری رہیں گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فیسٹیول کے اختتام پر عزب مب شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز کے ایوارڈ کے تحت جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ انعامات کی مالیت ایک لاکھ ریال رکھی گئی ۔

 الجوف ریجن کے میئر انجینئر عاطف بن محمد الشرعان نے علاقے میں تہواروں اور مختلف شعبوں خصوصا زرعی شعبے اور تاریخ میں تعاون کرنے پر الجوف کے امیر کا شکریہ ادا کیا۔

الشرعان نے گزشتہ برسوں میں کھجور میلے کی حاصل کردہ کامیابیوں کا تذکرہ کیا،انہوں نے کہا کہ اس میلے سے کسانوں کے لیے مارکیٹنگ کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ فیسٹول نے الجوف کی مصنوعات کے معیار کو مقامی اور علاقائی طور پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ فیسٹول کے انعقاد میں شہزادہ فیصل بن نواف کا کلید ی کردار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں