اسلام آباد: ملک بھر میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ تین ماہ میں 142 دہشت گرد مارے گئے جب کہ سہولت کاروں سمیت ایک ہزار سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران سیکورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے کئی حملے ناکام بنا دیے۔ مختلف علاقوں میں کل 6 ہزار 921 کارروائیاں کی گئی ہیں، جن میں 142 دہشت گرد ہلاک اور 1 ہزار 7 کو گرفتار کرلیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز میں 1960 کارروائیاں، 1516ایریا ڈومینیشن آپریشنز، 301 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،143ایریا سینیٹائزیشن آپریشنزکیے گئے جب کہ98 دہشت گردوں کو ہلاک اور540کو گرفتار کیا گیا۔
بلوچستان میں 3414 آپریشنز،2980ایریا ڈومینیشن آپریشنز،67انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 367ایریا سینیٹایزیشن آپریشنز کیے گئے جب کہ40دہشت گردوں کو ہلاک اور112کو گرفتار کیا گیا۔
سندھ میں 752انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکیے گئے جب کہ3دہشت گردوں کو ہلاک اور344کو گرفتار کیا گیا۔
پنجاب میں 165انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکیے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک جب کہ11کو گرفتار کیا گیا۔ملک بھر میں دہشتگردی کی روک تھام کے لیے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری ہیں۔
