ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا ،وسط مغربی ریاستوں میں برفباری سے دو کروڑ شہری متاثر

کیلیفورنیا :امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوگئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں 2کروڑ شہری آبادی پر مشتمل ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی ہے ، ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ، ریاست میں برفانی طوفان سے ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں، لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ، منی سوٹا، وسکونسن اور ڈکوٹا میں برفانی طوفان کی وجہ سے سکول سمیت سرکاری دفاتر بھی بند کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا میں برفانی طوفان سے ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ ریاست میں برفانی طوفان سے ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں، محکمہ موسمیات نے کیلیفورنیا میں جمعہ اور ہفتہ کو شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے،شدید طوفانی ہواں اور برفباری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں جبکہ منی سوٹا، وسکونسن اور ڈکوٹا میں برفانی طوفان کی وجہ سے سکول سمیت سرکاری دفاتر بھی بند کردیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں