ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 آل پاکستان سپورٹس بورڈ رینکنگ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا

اسلام آباد:حامد اسرار نے آل پاکستان سپورٹس بورڈ نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر18سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ خواتین میں آمنہ علی قیوم نے کامیابی سمیٹ لی۔

آل پاکستان سپورٹس بورڈ نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا، بوائز انڈر18سنگلز کے فائنل میں حامد اسرار نے حمزہ عاصم کو 6-4اور 6-3سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دوسری جانب گرلز انڈر 18سنگلز کے فائنل میں آمنہ علی قیوم نے شیزہ ساجد کو 6-1اور 6-2سے ہرا کر کامیابی سمیٹی،علاوہ ازیں بوائز انڈر16سنگلز فائنل میں حمزہ رومان نے اسد زمان کو 6-3اور 1-0سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں