ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کے مضحکہ خیز بچگانہ مطالبات سے کام نہیں چلے گا ،شیخ رشید

membership

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نوازکے مضحکہ خیزبچگانہ مطالبات سے کام نہیں چلے گااب حکومت کوالیکشن کراناپڑیں گے، راجن پورمیںپی ٹی آئی کو تاریخی ووٹ ملے ہیں، ایک طرف کہتے ہیں فل کورٹ بنایاجائے دوسری طرف کہتے ہیںدو ججوں  کوہٹایاجائے ،بلاول اورمریم جوزبان ججوں کیخلاف استعمال کررہے ہیں اس سے آنیوالے الیکشن کاخوف ظاہرہوتاہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہاہے کہ صدربھی الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں، سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے، ایک طرف بچت کا نعرہ ہے، دوسری طرف85وزراء کاجمعہ بازارلگاہے،65کروڑروپے غیرضروری وزراء نے غیرضروری دوروں پرخرچ کئے ہیں اس میں بلاول کے اخرجات شامل نہیں، صدرنے اٹارنی جنرل پر عدم اعتماد اور سلمان راجہ کووکیل مقررکیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں