اسلام آباد:بہارہ کہو میں زیرتعمیر فلائی اوور کا پلرگرگیا، ایک ہی ہفتے میں اس زیر تعمیر منصوبے پر پیش آنے والا یہ دوسراواقعہ ہے،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق فلائی اوورکا پلرگرنے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی تاحال اطلاع نہیں۔ واقعہ کے بعد چیئرمین سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد نورالامین مینگل بہارہ کہو پہنچ گئے۔
This is 2nd incident at Bara kahu flyover. Why PM is reluctant to take action???High power probe is required. pic.twitter.com/KdkwU5c5ut
— Rana Ghulam Qadir (@RanaGhulamQadir) March 2, 2023
چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق واقعہ کرین سلپ کی وجہ سے پیش آیا، انکوائری کرنے کے لئے آرڈرکر دیئے ہیں، کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جا رہی، سیفٹی اور ہیلتھ پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
