مظفرآباد:آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نےقانون سازاسمبلی آزاد کشمیر کے ممبران سے 30جون 2023سے قبل اثاثہ جات کے گوشورے طلب کر لیے ہیں۔
آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے ممبران اسمبلی کو 30جون 2023سے قبل اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ممبران اسمبلی اپنے اوراہل خانہ کے اثاثوں کے گوشوارے 30جون تک جمع کرائیں۔
ممبران اسمبلی آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن ایکٹ 2020کی سیکشن 78کی ذیلی شق (4) کے تحت اپنے اثاثہ جات کے گوشوارے ہر سال مطلوبہ فارم پر درج کر کے 30جون سے پہلے جمع کرانے کے پابند ہیں۔
