ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی وی شو کا تجربہ اچھا رہا، پیشکش ہوئی تو ایکٹنگ بھی کرسکتا ہوں، شعیب ملک

his career

اسلام آبادر:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹی وی شو کا تجربہ اچھا رہا اگر اچھی آفر ہوئی تو ایکٹنگ بھی کر سکتا ہوں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ تھائی لینڈ میں شو کیا تو کرکٹرز نے بہت سپورٹ کیا، کرکٹ پر تبصرے بھی چلتے رہتے ہیں تاہم پہلی ترجیح کرکٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں جس میں خود بھی لطف اندوز ہو سکوں، دوسروں کو دیکھ کر کچھ نہیں کیا، مجھے میزبانی کرنا اچھا لگتا ہے،شعیب ملک نے ایکٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری مجھے کرنی نہیں آتی مگر کہتے ہیں کہ کرکٹر بڑے اداکار ہوتے ہیں، بہت اچھی پیشکش آئی اور وقت ہوا تو شاید کر لوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں