ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی اشیا مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

utility stores

اسلام آباد:پاکستان بھر میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کھانے پینے کی اشیا پر اثر انداز ہونے لگا ہے، یوٹیلیٹی aسٹورز پر مختلف برانڈز نے اپنی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ، چائے، کریم اور جوسز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔یوٹیلیٹی aسٹورز پر مختلف دالوں کی قیمت میں 48روپے کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر لیٹر دودھ 30روپے تک مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد فی لیٹر دودھ کا پیک 217سے بڑھ کر 247روپے کا ہوگیا جبکہ 900 گرام چائے کی قیمت میں 250روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے 900گرام چائے کا پیک 1490روپے سے بڑھ کر 1740روپے کا ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں 200گرام کریم کی قیمت میں 20روپے اور ایک ہزار ایم ایل جوس کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں