ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم جماعتیں عمران خان کی گرد کے بھی قریب نہیں، فواد چو ہدری

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں عمران خان کی گرد کے قریب بھی نہیں ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابات تو ہونے دیں، تحریک انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہو گا، ان امیدواروں سے جن کو تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں ملا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں تو عمران خان کی گرد کے قریب بھی نہیں ہیں۔فواد چودھری نے ٹویٹ میں علامہ اقبال کا شعر ” سلطانی جمہور کا آتا ہے زمانہ، جو نقش کہن تم کو نظر آئے مٹادو” بھی تحریر کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں