ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ، پی ٹی آئی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف نے جنرل الیکشن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا، کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔

پارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواہشمند خواتین امیدوار 13مارچ سے انصاف ہائوس سے فارم وصول کر سکتی ہیں، فارم متعلقہ دستاویزات کے ساتھ 31مارچ کو انصاف ہائوس الیکشن سیل میں جمع کروائے جا سکتے ہیں،صوبائی تنظیم ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد سفارشات مرکزی پارلیمانی بورڈ کو ارسال کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے منظوری کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی، حتمی امیدواروں کی فہرست مرکزی پارلیمانی بورڈ جاری کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں