ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں نئے شہر آباد کریں گے: صدر ایردوان

ترکیہ میں  6 فروری کو آنے والے زلزلوں  کے نتیجے میں  اب تک جان بحق  ہونے والے افراد کی تعداد  47 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں اجلاس میں زلزلے کی تباہی کا ذکر  کرتے ہوئے  ملک میں    14  مئی  کو ملک میں سرکاری طور پر  انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  زلزلے، جسے  صدی کی آفت قرار دیا  گیا ہے  بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ زلزلے کے پہلے دنوں میں شدید سردیوں کے حالات، تباہ شدہ انفراسٹرکچر اور 500 کلومیٹر وسیع رقبے  میں کام کرنا اگرچہ بڑا مشکل تھا لیکن  اس کے باوجود ہم نے بڑے  پیمانے پر لوگوں  تک رسائی حاصل کی اور ان کو مدد پہنچائی۔

صدر ایردوان نے کہااس زلزلے کے نتیجے میں  47 ہزار سےزہاد افراد جان بحق ہو چکے ہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ ان زلزلوں سے  11 صوبوں میں رہنے والے 14 ملین شہری براہ راست متاثر ہوئے جبکہ ہمارے 115،000 سے زاہد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وہ ہر روز نئی بنیادیں رکھ کر زلزلہ زدہ علاقوں میں مستقل رہائش گاہوں کی تعمیر جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک سال کے اندر 319 ہزار گھرانوں کو مکمل کرنا اور انہیں فوری طور پر ان کو  مالکانہ حقوق عطا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ہمارا بنیادی ہدف زلزلے میں تباہ ہونے والی  270 ہزار عمارتوں کا ملبہ ہٹا کر ان کی جگہ  مجموعی طور پر 800 ہزار سے زیادہ رہائش گاہیں  تعمیر کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں