وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے بتایا ہے کہ قاہرامان ماراش کے مرکز میں آنے والے زلزلوں میں 47 ہزار 932 افراد ہلاک ہوئے اور ان میں سے 6 ہزار 265 غیر ملکی تھے۔
کل ملاتیا ڈیزاسٹر کوآرڈینیشن سینٹر میں میٹنگ کے بعد بیان دیتے ہوئے، سویلو نے کہا”اس وقت 47 ہزار 932 افراد کی موت کا اندراج کیا گیا ہے۔ ان میں سے 6 ہزار 265 غیر ملکی شہری ہیں جن کا تعلق شام سمیت دیگر ممالک سے ہے ۔ اسوقت 1619 افراد، جن کے ڈی این اے اور انگلیوں کے نشانات لیے گئے ہیں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔”