ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ:پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواست خارج

Supreme Court

اسلام آ باد:سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست خارج کر دی گئی۔

پاکستان سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست واپس لینے پر خارج کی۔ وکیل پی ٹی آئی فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست واپس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے کنڈیکٹ کیخلاف پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ بھی سامنے ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے میں بھی ارکان کے استعفوں کی منظوری تصدیق سے مشروط کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں