ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان المبارک سے قبل غلاف کعبہ کی تزئین کا کام مکمل

ریاض : سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس نے رمضان المبارک سے قبل غلاف کعبہ کی تزئین و آرائش اور اصلاح و مرمت کا کام مکمل کرلیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سیکرٹری کسوہ کمپلیکس انجینئر امجد الحازمی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ ہر سال رمضان سے قبل غلاف کعبہ کی تزئین و آرائش اور اصلاح و مرمت کا کام کیاجاتا ہے اور غلاف کعبہ کی صفائی اور آرائش و مرمت کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ہنرمند غلاف کعبہ کے ایک ایک حصے کا ہر دن معائنہ کرتے ہیں اور جہاں جو کمی نظر آتی ہے اسے دور کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس دوران  اگر غلاف کعبہ میں کہیں کوئی جھول آجاتا ہے تو اسے فوری طور پر نمٹا دیتے ہیں۔

خانہ کعبہ کے ہر پہلو سے تین میٹر اونچا کپڑا لگا کر غلاف کعبہ کی کسائی ہوتی ہے، ہر طرف سے اس کی صفائی کا بھی اہتمام ہوتا ہے اور حجر اسود اور رکن یمانی کے اوپرغلاف کعبہ کے کنارے تبدیل کیے جاتے ہیں۔

امجد الحازی نے کہا کہ کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس کے ماتحت غلاف کعبہ کی صفائی، آرائش اور مرمت کئی عشروں سے ادارہ یہ ذمہ داری اخلاص سے انجام دے رہا ہے اور یہ کام مقررہ نظام الاوقات کے مطابق انجام دیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں