ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز سے متعلق آڈیو لیک میں گھٹیا گفتگو قابل مذمت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کے حوالے سے مبینہ آڈیو لیک میں ہونے والی گفتگو کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور ایڈووکیٹ خواجہ طارق کے مابین مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز سے متعلق گفتگو کو وزیراعظم نے قابل مذمت قرار دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے، خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پر زور مذمت کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجتماعی  مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ  روک سکتی ہے۔

واضح رہے کہ مبینہ آڈیو لیک میں ثاقب نثار اور سینئر ایڈووکیٹ خواجہ طارق کو مریم نواز کا نام لیے بغیر گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس میں مبینہ طور پر ایڈووکیٹ خواجہ طارق کہتے ہیں کہ ’سر! یہ جو خاتون بہت بول رہی ہے، اسے روکیں۔ سر! اس کا جواب اچھی طرح دیجیے‘۔

جس پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار جواب دیتے ہیں کہ’میں نے اس پر سوچ، الحمد اللہ۔ میں کنفیوژ یا ڈپریس نہیں ہوں، جب ضرورت پڑی انہیں کہہ دیں گے دھماکا کردیں‘۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں