ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولینڈ میں یوکرینی مہاجرین کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی

یوکرین سے پولینڈ جانے والے مہاجرین کی تعداد 20 مارچ سے ایک کروڑ 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

پولینڈ بارڈر سکیورٹی کے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق "روس۔یوکرین جنگ کے آغاز یعنی 24 فروری 2022 سے یوکرین سے پولینڈ کی طرف بھاری ہجرت جاری ہے۔ صرف کل یوکرین سے پولینڈ میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد 23 ہزار 900 افراد ہے۔ جنگ کے آغاز سے اب تک ملک میں داخل ہونے والے مہاجرین کی کُل تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے بڑھ چُکی ہے”۔

واضح رہے کہ روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک ملک کو ترک کرنے والے یوکرینی باشندوں کی تعداد 8 کروڑ 6 لاکھ ہے۔

پولینڈ میں کروائے گئے سروے کے مطابق ملکی آبادی کے 81 فیصد کی رائے میں روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے پولینڈ آنے والے مہاجرین کی مدد کرنی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں