ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلکس میں توڑ پھوڑ کے معاملے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے عاطف خان کی ضمانت منظور کی، پی ٹی آئی رہنما کو 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں عمران خان سمیت کئی رہنماں اور درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں