ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحیرہ بالٹک میں امریکی بمبار طیاروں کی نقل و حرکت،روسی طیارے حرکت میں آ گئے

 روسی جنگی طیارے بحیرہ بالٹک  میں امریکہ کے دو بمبار طیاروں کی سرحدی خلاف ورزی  پر حرکت میں آ گئے۔

 روسی امور دفاع کے مطابق،بحیرہ بالٹک میں امریکی فضائیہ  کے دو  B-52H  بمبار طیارے روسی ریڈار کی زد میں آ گئے جس پر  دو روسی SU-35  جنگی طیاروں نے  انہیں روکنے کےلیے  پرواز کی اور بعد ازاں اپنے اڈے پر واپس آگئے۔

 روسی امور دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ہمارے طیاروں نے عالمی قوانین کے تحت  اپنی سرحدوں کی حفاظت کےلیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

یاد رہے کہ  بحیرہ اسود میں بھی گزشتہ ہفتے امریکہ کے ایک MQ-9 قسم کا ڈرون روسی جنگی طیاروں کی طرف سے مار گرایا گیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں