ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، بہت کچھ ہونے والا ہے، منظور وسان

happen

کراچی:   پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔ اب عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی  اور بہت کچھ ہونے والا ہے۔

منظور وسان کا کہنا تھاکہ ملک میں اس سال بڑے فیصلے ہونے والے ہیں جس کے نتیجے میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی، ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، نگراں سیٹ اپ یا کچھ وقت کے لیے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہیکہ الیکشن ہوں لیکن حالات بتا رہے ہیں کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے، اگر حکومت کے پاس فنڈز  نہیں ہوں گے تو عام انتخابات کرانا مشکل ہو گا، ہو سکتا ہے کہ 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہو سکیں۔

سینئر رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، اور بہت کچھ ہونے والا ہے، وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے، عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل کو شیڈول الیکشن ملتوی کر کے8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں