ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلاب کی طرح سارا ملک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، خواجہ آصف

grouping

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے سیلاب کی طرح سارا ملک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، پی ڈی ایم جب سے بنی تب سے ہم نے کوئی ایسی بات نہیں کی جوآئین کے خلاف ہو، ہمیں تباہ حال معیشت ملی جسے بہتر کرنے میں وقت لگے گا۔

خواجہ آصف  نے کہا کہ کرپشن سے سیلاب کی طرح سارا ملک ڈوبا ہوا ہے، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت اپنے پاں پر کھڑی ہو جائے اور کرپشن پر قابو پالیں،انہوں نے کہا کہ  یہ وہ مافیا ہے جس نے چار سال پاکستان کو لوٹا اور اب احتساب سے بچنا چاہتے ہیں، عمران خان چاہتا ہے دوبارہ اقتدار ملے اور خاندان سمیت کرپشن کرنیکا موقع ملے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا عمران خان کا بیانیہ اب نہیں چلتا، سازش کا سفر امریکا سے شروع ہوا جو بعد میں محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد پر آ گیا، نواز شریف جلد آرہے ہیں لیکن تاریخ نہیں دوں گا، نواز شریف کے واپس آنے کے بعد بہت بہتری ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں