ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان سے سیریز میں شکست، محمد حارث نے خود کو ذمہ دار قرار دیدیا

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر محمد حارث نے افغانستان سے سیریز میں شکست کا ذمہ دار خود کو قرار دے دیا

حارث نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ میری پیاری قوم ہم جو نتیجہ چاہتے تھے وہ نہیں ملا،انہوں نے کہا کہ اس سب کا ذمہ دار میں ہوں کیوں کہ میں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کیا جس کا مجھے افسوس ہے۔

محمد حارث نے لکھا کہ اس تجربے سے ہم سیکھیں گے اور مستقبل میں اچھا کھیلیں گے،حارث کی ٹوئٹ پر ان کے چاہنے والے ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں اور انہیں ہمت سے کام لینے کی تلقین کررہے ہیں،خیال رہے کہ نوجوان بیٹر محمد حارث نے افغانستان کے تین میچز میں صرف 22رنز بنائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں